6 اکتوبر 2013 - 20:30
بحران شام کے حل میں ایران کا ممتاز کردار

شام میں انصاف و ترقی برائے جوانان پارٹی کےسیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام کے بحران کو حل کرنے میں ایران، ممتاز کردار کا حامل ہے۔

ابنا: پروین ابراہیم نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کے بحران کو حل کرنے میں بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے ہمیشہ مشرق وسطی کے حساس علاقے میں امن و سکوریٹی کی برقراری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شام کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شام کا بحران صرف مفاہمت آمیز طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔پروین ابراہیم نے کہا کہ جو گروہ اور لوگ، بے گناہ افراد کو قتل کرتے ہیں وہ نابودی کے علاوہ کچھ نہیں سوچتے اور وہ شام کے گروہوں کے مذاکرات میں شامل ہونے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے ہیں بلکہ ان کی انسانیت سوز کارروائيوں کی بنا پر ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے ذمہ دار وہ ممالک ہیں جو دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں اور ان کا ہدف شام کی نابودی ہے۔

.......

/169